افسروں کی غفلت ,سرکاری دفاتر میں کھڑی سینکڑوں مرمت طلب گاڑیاں ناکارہ

افسروں کی غفلت ,سرکاری دفاتر میں کھڑی سینکڑوں مرمت طلب گاڑیاں ناکارہ

ٹی ایم اے ، مولا بخش ہسپتال ، لائیو سٹاک ، بہبود آبادی اور ہائی وے کی گاڑیوں کے انجن، ٹائراور قیمتی پرزہ جات غائب ، مرمت کیلئے فنڈز نہیں ،کئی بار نیلامی کی اجازت مانگی مگر مثبت جواب نہیں ملا، متعلقہ محکموں کا موقف

ْْْْْْْْْسرگودھا(سٹاف رپورٹر) افسران کی غفلت اور لا پرواہی کی وجہ سے سرکاری دفاتر میں کھڑی کروڑوں روپے مالیتی سینکڑوں مرمت طلب گاڑیاں ناکارہ ہو کر رہ گئی ہیں۔ مولا بخش ہسپتال ،محکمہ لائیو سٹاک ،محکمہ ہائی وے کی ورکشاپ ،محکمہ بہبود آبادی اور ٹی ایم اے سرگودھا میں عرصہ دراز سے کھڑی گاڑیوں کے ٹائر انجن اور قیمتی پرزے غائب ہو چکے ہیں اور متعلقہ محکموں کے سربراہان کی مسلسل عدم توجہی کے باعث حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔ متعلقہ محکموں کا کہنا ہے کہ محکمہ کے پاس اتنا فنڈز بھی نہیں ہے کہ ان گاڑیوں کی مرمت کرائی جا سکے ۔حکومت سے متعدد بار ان گاڑیوں کو نیلام کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے مگر اس سلسلہ میں بھی کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں