نشتر ،کیفے ٹیریاکی تعمیر مکمل نہ ہوسکی، ڈاکٹرز کا الٹی میٹم

نشتر ،کیفے ٹیریاکی تعمیر مکمل نہ ہوسکی، ڈاکٹرز کا الٹی میٹم

ملتان(لیڈی رپورٹر) نشتر ہسپتال میں ڈاکٹروں کے کیفے ٹیریا کی زیر تعمیر عمارت انتظامیہ کا منہ چڑانے لگی ۔

اس حوالے سے ینگ ڈاکٹرز کے ترجمان ڈاکٹر سلمان لاشاری نے بتایا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان اور ڈاکٹرز کا دیرینہ مطالبہ تاحال مکمل نہ ہوسکا ہے کئی مہینوں سے عمارت زیر تعمیر ہے جبکہ گرمیاں عروج پر ہیں اور ڈاکٹرز کھلے آسمان تلے بیٹھنے پہ مجبور ہیں سابق ایم ایس کے دور میں شروع کیا جانے والا ہسپتال کینٹین کا مقبول ترین منصوبہ جان بوجھ کے مختلف حربے استعمال کرکے تاخیر کا شکار کیا جارہا ہے ۔ ینگ ڈاکٹرز نے اس کی تعمیر، ٹائلز، واشروم، فرش بننے کے عوامل کی مکمل پیروی کرتے رہے لیکن دو مہینے سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود اس کی چھت کی تعمیر مکمل نہیں کی جارہی۔ہم انتظامیہ اور ٹھیکیدار کو آخری وارننگ دے رہے ہیں کہ ہسپتال کیفے میں ریٹ لِسٹ بھی آویزاں کی جائے اور اگر بروز سوموار 29 اپریل تک چھت کی تعمیر میں پیش رفت نہ کی گئی تو ہسپتال کیفے گیٹ وارڈ 4، لیبر روم گیٹ اور فوٹو سٹیٹ روم سے مکمل طور پر تالے لگا کے بند کر دیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں