سندھ اسمبلی میں پیش کردہ اقلیتی بل غیر اسلامی ہے ‘خالد مسعود

سندھ اسمبلی میں پیش کردہ اقلیتی بل غیر اسلامی ہے ‘خالد مسعود

ار کان اسمبلی مغربی آقاؤں کو خوش کر نے کے چکر میں اپنی عاقبت خراب نہ کریں

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا )مصطفائی تحریک پنجاب کے صو بائی سینئر وائس پریذیڈنٹ ملک خالد مسعود گھنجیرا نے کہا کہ اقلیتوں کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں پیش کیا جانے والا بل قانون ،شریعت اور آئین کے خلاف ہے ۔تبلیغ دین کی راہ میں رکاوٹیں ڈال کر حکمران اور ار کان اسمبلی مغربی آقاؤں کو خوش کر نے کے لیے اپنی عاقبت خراب نہ کریں۔ سند ھ اسمبلی کے اس بل میں 18سال کی عمر تک اسلام قبول نہ کر نے والی شق تو سرے سے خلاف شرع و عقل ہے ۔اسلام اس سلسلہ میں کو ئی پابندی نہیں لگاتا اور نہ ہی ایسی کسی پابندی کی اجازت دیتا ہے ۔اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اہم ترین ایشو ہے لیکن اس کی آڑمیں وفاقی یا کسی بھی صو بائی حکو مت کو شر عی معاملات میں اپنی مرضی نہیں ٹھو نسنے دی جا ئے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں