میانوالی میں خواتین کیلئے الگ یونیورسٹی قائم کی جائے ‘ عطاء محمد رلا

میانوالی میں خواتین کیلئے الگ  یونیورسٹی قائم کی جائے ‘ عطاء محمد رلا

کندیاں(نمائندہ دنیا)میانوالی میں خواتین کے لئے الگ یونیورسٹی قائم کی جائے ضلع میانوالی کی ثقافت اور روایات مرد و خواتین کے مخلوط تعلیمی اداروں کی اجازت نہیں دیتی۔۔۔

 ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما حاجی ملک عطاء محمد رلاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مذید کہا کہ طلباء و طالبات کے لئے الگ الگ تعلیمی اداروں سے بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے مخلوط تعلیمی اداروں سے مسائل پیدا ہوتے ہیں اعلیٰ تعلیم کا حصول جس طرح طلباء کا حق ہے اسی طرح خواتین کا حق بھی ہے کہ انہیں اعلیٰ تعلیم کے وسیع مواقع فراہم کئے جائیں اور انہیں مناسب ماحول مہیا کیا جائے تاکہ خواتین یکسوئی اور سکون کے ساتھ تعلیم حاصل کرسکیں میانوالی میں خواتین کے لئے الگ یونیورسٹی وقت کا تقاضا ہے یا تو الگ یونیورسٹی بنائی جائے یا پھر اسی یونیورسٹی کا ایک الگ کیمپس بنا دیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں