اسسٹنٹ کمشنر کا جامع مسجد بگویہ کا دور ہ‘ناقص کام پر تشویش

اسسٹنٹ کمشنر کا جامع مسجد بگویہ کا دور ہ‘ناقص کام پر تشویش

بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر عشنہ طاہر نے گزشتہ روز شیر شاہ سوری دور میں تعمیر ہونے والی جامع مسجد بگویہ بھیرہ کا دور کیا ان کے ہمراہ چیف آفیسر بلدیہ سید محمد زوہیر بھی تھے۔۔۔

 متولی جامع مسجد مفتی شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی نے انہیں خوش آمدید کہا اور مسجد کی تاریخ سے آگاہ کیا انہوں نے محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے مسجد میں ہونے والی تعمیر و مرمت اور تزہین و آرائش کے ناقص کام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے کمشنر سرگودھا کے نوٹس میں دیا جائے گا وہ مسجد میں قائم میوزیم بھی گئیں اور شہر کے ثقافتی ورثہ کو دیکھا اسسٹنٹ کمشنر عشنہ طاہر نے مولانا ظہور احمد بگوی لنک جامع مسجد روڈ کی تعمیر و مرمت کے لئے چیف آفیسر بلدیہ سید محمد زوہیر کو ہدایات دیں تاکہ مسجد چوک میں بارش کا پانی کھڑا نہ ہو سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں