الیکشن میں کامیاب ہوکر ملیر بار کو مثالی بناؤنگا،ایاز چانڈیو

الیکشن میں کامیاب ہوکر ملیر بار کو مثالی بناؤنگا،ایاز چانڈیو

کراچی (رپورٹ: آغا طارق)ملیر بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے حوالے سے جنرل سیکریٹری کے امیدوار ایاز علی چانڈیو کی جانب سے ملیر کورٹ کے ہال میں پروگرام منعقد کیا گیا۔

جس میں سندھ ہائی کورٹ بار کے سلیم منگریو، جہانگیر راہوجو، فریدہ منگریو، ملیر کے شرف الدین جمالی، ریاض لوند، رزاق سولنگی، ملک مظہر، حیدر انصاری، شیر خان راہوجو سمیت سیکڑوں وکلا نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلیم منگریو نے کہا کہ آپ ایاز کو ووٹ دیکر کامیاب کروائیں، انشااللہ ملیر بار سندھ کی مثالی اور ماڈل بار ہوگی، ملیر بار کو مظلوموں کی آواز سائلین کا مددگار بنانے کے لیے بہتر کردار رکھنے والے امیدواروں کو منتخب کیا جائے ۔ آج کے پنڈال کو وکلا سے بھرا دیکھ کر ایاز چانڈیو کو کامیابی کی ایڈوانس مبارکباد دیتا ہوں۔ ایاز چانڈیو نے کہا کہ میں وکلاء بھائیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ الیکشن میں کامیاب ہوکر ملیر بار کو ملک کی مثالی بار بناؤں گا، وکلا کی فلاح و بہبود کے لیے کام کروں گا، ملیر کے وکلا کو روزگار کے مواقع ، صحت کارڈ اور دیگر سہولیات دوں گا اور وکلا کے تحفظ اور ان کی فیملی کے ویلفیئر کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ وکلا کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں کروں گا، وکلا کے مورال کو بلند کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کروں گا، ہر مشکل وقت میں وکلا کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں