چودھری راشد علی، کانسٹیبل سجاد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
شاہ پور ( نمائندہ دنیا )سابق کونسلر میونسپل کمیٹی شاہ پورصدر چو دھری ارشد علی کے بھائی چو دھری راشد علی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ،نماز جنازہ جنازہ گاہ شاہ پور صدر میں ادا کردی گئی ۔
مرحوم مسجد مہاجرین شاہ پورصدر کمیٹی کے سربراہ تھے اور علاقہ کے معروف زمیندار بھی تھے ۔ کانسٹیبل سجاد بھی دل کا دورہ پڑنے پر اللہ کو پیارے ھوگئے ۔ مرحوم کانسٹیبل سجاد طویل عرصہ کچری شاہ پورصدر کے مین گیٹ پر سیکورٹی پر تعینات رہے ۔