کمشنر کا پولٹری ویسٹ مینجمنٹ پر زور، 11درخواستوں کی منظوری

 کمشنر کا پولٹری ویسٹ مینجمنٹ پر زور، 11درخواستوں کی منظوری

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، روزگار کے مواقع اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لیے ڈویژنل انتظامیہ کے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت ڈویژنل انوائرمنٹل اپروول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کمشنر نے محکمہ تحفظ ماحول کو ہدایت دی کہ پولٹری ویسٹ کو جمع کرکے مناسب انداز میں تلف یا بروئے کار لانے کے لیے فریم ورک تیار کیا جائے ۔

 انہوں نے کہا کہ پولٹری فارمز سے ویسٹ کی کلیکشن کے لیے نجی کمپنیوں کو ٹھیکہ دیا جائے گا اور یہ اقدام ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے ۔اجلاس میں پولٹری فارمز کے قیام کیلئے مجموعی طور پر 13 درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے زمینی حقائق اور ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے 11 درخواستوں پر عملدرآمد کی منظوری دی۔ ایک کیس کو ایس او پیز کی عدم تعمیل پر منسوخ جبکہ ایک کو آبادی کے قریب ہونے کی وجہ سے مؤخر کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت کام کرنے والوں کو قانون کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں