ویمن پروٹیکشن سنٹر کی خواتین کی بحالی و آگاہی کیلئے نمائش
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ویمن پروٹیکشن سنٹر کے زیر اہتمام خواتین کو تشدد سے بچاؤ اور اس حوالے سے عوامی آگاہی کا سلسلہ بلاتعطل جاری ہے ۔
ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر کنول شہزادی کے مطابق اس سلسلے میں ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں ویمن سنٹر سے سروسز حاصل کرکے اپنے پاؤں پر کھڑی ہونے والی خواتین نے اپنی تیار کردہ مصنوعات پیش کیں۔ نمائش میں ہینڈی کرافٹس، گارمنٹس، فوڈ آئٹمز اور دیگر سٹالز شامل تھے ۔کنول شہزادی نے بتایا کہ اس نمائش کی بدولت خواتین کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور معاشی طور پر خودمختار ہونے کا موقع ملا۔ مینجر قصرِ بہبود ریحانہ یاسمین نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور ویمن سنٹر کی کاوشوں کو سراہا۔