سلانوالی پوسٹ آفس کی 55سالہ عمارت زبوں حالی کا شکار

سلانوالی پوسٹ آفس کی 55سالہ عمارت زبوں حالی کا شکار

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) سلانوالی پوسٹ آفس کی 55 سالہ پرانی عمارت زبوں حالی کا شکار ہو گئی دیواروں میں دراڑیں چھتوں کے لینٹر ٹوٹ گئے لینٹر کے سریے باہر آ گئے دروازے ٹوٹ گئے کھڑکیاں ٹوٹ پھوٹ کر اکھڑ گئیں۔

پرانی بجلی کی وائرنگ سوئچ بورڈز لائٹس ٹوٹ پھوٹ گئی 55 سال پرانے بجلی کے پنکھے ٹیڑھے ہو گئے فراہمی نکاس آب کا بوسیدہ نظام درہم برہم ٹوٹے ہوئے گٹر غلاظت ہر طرف پھیلی ہوئی دکھائی دینے لگی واش رومز بدحالی کا عجیب منظر کشی کرتے دکھائی دینے لگے جہاں ٹوٹی ہوئی پرانی ٹوٹیوں سے فوارے چلتے دکھائی دیتے ہیں پوسٹ آفس عمارت میں موجود پرانا بوسیدہ فرنیچر کرسیاں بینچ اور الماریاں ٹوٹ پھوٹ کر کباڑ دکھائی دینے لگی دور جدید میں پرانے طرز زندگی کی ناکافی سہولیات سے جہاں پوسٹ آفس کا عملہ مشکلات سے دوچار ہے وہاں تحصیل سلانوالی کے تقریباً چھ لاکھ سے زائد افراد سہولیات کے فقدان کے باعث پریشان ہیں سلانوالی کے سماجی حلقوں نے محکمہ مواصلات کے ارباب اختیار سے سلانوالی پوسٹ آفس کی عمارت کو از سر نو تعمیر کرنے اور اس میں دور جدید کی سہولیات کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں