اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چو دھری اجمل منیر کی سیکرٹریز لوکل گورنمنٹ کیساتھ میٹنگ

 اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ  چو دھری اجمل منیر کی سیکرٹریز لوکل  گورنمنٹ کیساتھ میٹنگ

شاہ پور ( نمائندہ دنیا )محکمہ بلدیات حکومت پنجاب نے نادرا کے اشتراک سے ایک انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے شہریوں کی آسانی کیلیے پیدائش ، نکاح ، طلاق اور وفات کے آن لائن اندراج کا آغاز کیاہے۔

یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ  پیدائش، نکاح، طلاق اور وفات کے اندراج بارے سیکرٹری یونین کونسلز کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہی، انہوں نے کہا کہ اب شہری گھر بیٹھے نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے متعلقہ یونین کونسل میں پیدائش ، نکاح ، طلاق اور وفات کی آن لائن اندراج کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے یہ اقدام شہریوں کیلیے خدمات تک رسائی مزید آسان بنانے کی کوشش ہے ۔اس سلسلے میں تحصیل شاہ پور کی تمام یونین کونسلوں کے سیکرٹری شہریوں کے ساتھ تعاون کریں اور انہیں مناسب رہنمائی فراہم کریں ، اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں