چھوٹا ،بڑا گوشت مہنگا ،پیر ا فورس بھی قیمت کنٹرول نہ کر سکی

چھوٹا ،بڑا گوشت مہنگا ،پیر ا فورس بھی قیمت کنٹرول نہ کر سکی

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )تحصیل انتظامیہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ،پیرا فورس شہریوں کو کنٹرول ریٹ پر گوشت فراہم نہیں کر سکی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے گوشت فروشوں کو بڑا گوشت 800روپے کلو جبکہ چھوٹا (بکرے )کے گوشت کی قیمت فروخت1800روپے فی کلو مقرر کر رکھی ہے جبکہ قصاب بڑا گوشت1000سے 1200روپے کلو چھوٹا گوشت2400روپے کلو فروخت کر رہے ہیں ،ذرائع کے مطابق کنٹرول ریٹ پر بڑا گوشت فروخت کرنے پر فی جانور3000سے پانچ ہزار کی بچت ہوتی ہے بلیک ریٹ میں فی جانور20000سے 30000روپے بچ جاتے ہیں جبکہ پرائس کنٹرول،مجسٹریٹس و دیگر5000روپے جرمانہ کرتے ہیں جرمانے کی ادائیگی کے بعد بھی کافی بچت ہو جاتی ہے اس لئے کنٹرول ریٹس پر گوشت فروخت نہیں ہو رہا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں