ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، غربت،بے روزگاری قابل تشویش: رانا زاہد توصیف
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانا زاہد توصیف نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، غربت، بے روزگاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کا ایک اہم اور بڑا مسئلہ روز افزوں مہنگائی ہے ۔
غریب طبقہ بجلی اور گیس کے بھاری بلوں کی ادائیگی سے قاصر ہے ۔ اور لوگ مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں۔ لہذا حکومت کو اشیاخوردو نوش کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہوگا۔ کیونکہ اصل چیز عوام کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنا ہے ۔ عوام کی آسانی کے لیے تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمپنیوں کو ازسر نوفعال بنانا ہوگا۔