6 ماہ قبل اکھاڑی گئی اہم شاہراہ سینما روڈ تعمیر نہ کی جا سکی

6 ماہ قبل اکھاڑی گئی اہم شاہراہ سینما روڈ تعمیر نہ کی جا سکی

سلانوالی(نمائندہ دنیا )محکمہ ہائی وے کی ناقص حکمت عملی تعمیر کے لیے 6 ماہ قبل اکھاڑی گئی اہم شاہراہ سینما روڈ تعمیر نہ کی جا سکی۔

سلانوالی شہر کی معروف شاہراہ پر بینکس،نادرہ آفس اور ہسپتال سمیت دیگر نجی اداروں میں آنے والے سائلین اور تاجر طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے ، ہر طرف گرد و غبار کے بادل چھائے دکھائی دینے لگے قرب و جوار کے رہائشی مکین گلے اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ، ٹوٹی ہوئی شاہراہ کے باعث ٹریفک کی روانی اور لوگوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا بتایا گیا ہے کہ رواں سال جولائی کے ابتدا میں محکمہ ہائی وے سرگودھا نے سلانوالی شہر کی اہم مصروف ترین شاہراہ کو از سر نو تعمیر کرنے کے لیے اکھاڑہ اور اج 6 ماہ ہونے کو ہیں مذکورہ شاہراہ تعمیر نہ کی جا سکی اور کام جوں کا توں ادھورا پڑا ہوا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں