وطن دشمن بیانیہ کے باعث عمران خان کا سیاسی مستقل خطرے میں ہے ،ملک محمد علی ساول

وطن دشمن بیانیہ کے باعث عمران  خان کا سیاسی مستقل خطرے میں  ہے ،ملک محمد علی ساول

خوشاب(نمائندہ دُنیا )پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے صدر ملک محمد علی ساول نے کہا ہے کہ عمران خان کے وطن دشمن بیانیہ کے باعث ان کا سیاسی مستقل خطرے میں ہے ، پاکستان تحریک انصاف کو اب اپنا سیاسی وجود برقرار رکھنے کیلئے اپنی قیادت سے چھٹکارا حاصل کرنا پڑے گا ۔

جوہرآباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ چیئر مین پی ٹی آئی نے حساس اداروں بالخصوص معرکہ حق کے کی فاتح پاکستان کی مسلح افواج کیخلاف ہرزہ سرائی کر خود اپنے پاوں میں کلہاڑی ماری،اپنے دور اقتدار میں اہم قومی تنصیبات پر حملے کرائے ، ناموس وطن کی خاطر خون کا نذارنہ دینے والے شہداء کی توہین کی ، یہ ایسے جرائم ہیں جنہیں معاف نہیں کی جا سکتا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں