پتھر مارکیٹ کے 30ہزار مزدوروں کے مسائل حل نہ ہوسکے

 پتھر مارکیٹ کے 30ہزار مزدوروں کے مسائل حل نہ ہوسکے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پتھر مارکیٹ کڑانہ ہلز پر محنت مزدوری کرنے والے 30ہزار سے زائد مزدوروں کے مسائل 2025میں بھی حل نہ ہو سکے ،جبکہ حفاظتی انتظامات کے فقدان کے باعث رواں سال تین درجن سے زائد محنت کش گھرانوں کے کفیل اپنی جانوں سے جا چکے ہیں اور سینکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوئے۔

مزدوروں کی جہا ں کم اجرت کی وجہ سے مشکلات برقرار رہیں وہاں حفاظتی سامان مہیا نہ کیے جانے کے باعث مزدوروں کی شرح اموات میں بھی گزشتہ سال کی نسبت اضافہ ہوا ہے دوسری طرف پتھر کی کرشنگ کے دوران خاکہ اڑنے سے ان مزدوروں کی بڑی تعداد ٹی بی کے مرض میں مبتلاء ہو رہی ہے ’ حادثات میں زخمی ہونے والوں کیلئے علاقہ میں کوئی ہسپتال نہیں’ حکومتی احکامات کے باوجود امسال ان مزدوروں کی نہ تو محکمہ لیبر اور مائنز رجسٹریشن کی اور نہ ہی ان مزدوروں کو حفاظتی سامان فراہم کئے گئے ،اسی طرح بارود کو محفوظ رکھنے کی جگہ پر فائر سیفٹی آلات و اقدامات کا بھی بدستور فقدان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں