نامعلوم افراد نے ٹیلر ماسٹر کو گھر کی دہلیز پر گولی مار دی
ماسٹر قمر جاوید کے کزن کے درواز ے پر نامعلوم افراد دستک دے رہے تھے
خوشاب(نمائندہ دُنیا)رحمت کالونی جوہرآباد میں نامعلوم افراد نے ٹیلر ماسٹر قمر جاوید کو گولی مار دی، قمر جاوید شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ٹیلر ماسٹرقمر جاوید جب صبح بیدار ہوا تونامعلوم افراد اسکے کزن شیراز کے دروازے پر بار باردستک دے رہے تھے جب اس نے گھر کا دروازہ کھول کر وجہ پوچھی ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی اور اس کے زمین پر گرتے ہی فرار ہو گئے ، اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے مضروب قمر جاوید کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے پولیس نے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک ان کا سراغ نہیں نہیں مل سکا۔