میانوالی پریس کلب کا تعزیتی اجلاس مسعود جاوید نیازی کیلئے دعائیں

میانوالی پریس کلب کا تعزیتی اجلاس  مسعود جاوید نیازی کیلئے دعائیں

میانوالی (نامہ نگار )میانوالی پریس کلب کا اجلاس صدر زبیر ہاشمی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین اور عہدیداران نے کافی تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں بزرگ صحافی اور روزنامہ دنیا کے ڈسٹرکٹ رپورٹر میانوالی مسعود جاوید نیازی کی وفات کو میانوالی کی صحافت کے لیے ایک بڑا خلا قرار دیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ مسعود جاوید خان ایک تعلیم یافتہ اور باکردار صحافی تھے ۔ وہ صحافیوں کے اتحاد کے حامی تھے ۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ مسعود جاوید خان مرحوم مثبت سوچ کے مالک اور خوش اخلاق انسان اور صحافی تھے ۔ اجلاس میں مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں