ڈی سی خوشاب کے سرکٹ ہائوس،میوزیم،نیولاری اڈہ کا دورہ
خوشاب(نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے سرکٹ ہاؤس جوہرآباد کا وزٹ کیا ،
اس دوران انہوں نے صحت و صفائی کی صورتحال انتظامات اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اور ڈسٹرکٹ ناظر کو سرکٹ ہاؤس کے ریسٹ روم میں گرم پانی ،گیس ہیٹر،جنریٹر ، گرم کمبل ،بستر کی دستیابی یقینی بنا نے کی ہدایت کی، ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے سرکٹ ہاؤس میں حیات میوزیم آف آرکیالوجی اینڈ نیچرل سائنسز کا بھی وزٹ کیا ڈپٹی کمشنر نے حیات میوزیم آف آرکیالوجی نیچرل سائنسز کے ہال ،کمروں ،سٹور روم ،گیراج اور موجود اشیااور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے حیات میوزیم آف آرکیالوجی کی حالت زار بہتر کرنے اور جلد فنکشنل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے خوشاب نیو لاری اڈاخوشاب کا دورہ کیا اس موقع پر سی ای او ایم سی خوشاب سندس رابیل انکروچمنٹ کا عملہ بھی موجود تھا ڈپٹی کمشنر نے نیولاری اڈا کے گرائے گئے خستہ حال مسافر خانوں کے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا سی ای او۔ ایم سی خوشاب نے بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے نیو لاری اڈا میں مسافروں کے بیٹھنے کے لیے بنچز، صفائی کے انتظامات ،پانی ودیگر سہولیات فراہمی کو یقینی بنائی جائے ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو صفائی کے مزید بہتر انتظامات کرنے کے احکامات صادر کیے۔ڈپٹی کمشنر نے ،اڈوں ،چوک چوراہوں ودیگر مقامات پر ناجائز تجاوزات کا جائزہ لیا ۔