خوشاب سرگودھا روڈ کا ادھورامنصوبہ منتخب نمائندوں، محکمہ ہائی وے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان:چو دھری عبدالمنان خان

خوشاب سرگودھا روڈ کا ادھورامنصوبہ منتخب  نمائندوں، محکمہ ہائی وے کی کارکردگی پر  سوالیہ نشان:چو دھری عبدالمنان خان

خوشاب(نمائندہ دُنیا )شہری اتحاد کے بانی راہنما اور ممتازسیاسی و سماجی شخصیت چو دھری عبدالمنان خان نے کہاہے میانوالی اور خوشاب کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر سرگودھا سے ملانے والی اہم ترین شاہراہ خوشاب سرگودھا روڈ کا ادھورہ منصوبہ محکمہ ہائی وے اور اس حلقہ سے منتخب ہونیوالے عوامی نمائندوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ضلع خوشاب کے مختلف علاقوں میں نئی رابطہ سڑکات کی تعمیر کی روز تختیاں لگائی جا رہی لیکن اس ادھورے منصوبے پر کوئی توجہ نہیں دیا گزشتہ کئی برسوں سے یہ زیر تعمیر سڑک مسافروں کیلئے عذاب بنی ہوئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں