سکیورٹی اوراجازت کے بغیر مدہبی ریلی نکالنے پر مقدمہ درج

سکیورٹی اوراجازت کے بغیر مدہبی ریلی نکالنے پر مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سکیورٹی اوراجازت کے بغیر ریلی نکالنے پر ڈیڑھ درجن سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،

 پولیس کے مطابق محمد عبداﷲ ربانہ ، محمد سرفراز، راجہ کاشف وغیرہ نے ساہی وال میں مذہبی ریلی نکالی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مذکورہ افراد نے کسی قسم کی اجازت نہیں لی اور حفاظتی انتظامات کے بغیر لوگوں کو جمع کر کے سکیورٹی رسک لیا، اس سلسلہ میں انہیں منع بھی کیا گیا اور کہا گیا کہ حکومت نے پابندی عائد کر رکھی ہے ، مگرا س کے باوجود ریلی نکالی گئی جس پر 7نامزد اور 12نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں