بینک کے باہر سے موٹر سائیکل چوری، مقدمہ درج

 بینک کے باہر سے موٹر سائیکل  چوری، مقدمہ درج

سلانوالی (نمائندہ دنیا) سلانوالی میں موٹر سائیکل چوری کی ایک واردات کے دوران نامعلوم چور بینک کے باہر کھڑی ایک لاکھ روپے مالیت کی موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل ساہیوال ضلع سرگودھا کے رہائشی محمد ذیشان بینک میں ملازم ہے ، صبح کے وقت بینک آیا اور اپنی موٹر سائیکل کھڑی کر کے اندر چلا گیا۔ واپسی پر موٹر سائیکل غائب تھی۔تھانہ سلانوالی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں