موٹر وے کی فینس جالی چوری کر کے لے جاتے ایک شخص گرفتار ،ساتھی فرار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موٹر وے کے اطراف لگی قیمتی فینس جالی چوری کاٹ کر لے جاتے ہوئے ایک شخص گرفتار جبکہ اس کا ساتھی دھند کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ چک خانہ کے قریب ملزمان موٹروے کے اطراف لگی لوہے کی جالیاں کاٹ کر لے جا رہے تھے کہ اسی اثناء میں موٹروے پولیس کی پٹرولنگ گاڑی موقع پر پہنچ گئی ایک شخص جس کا نام سرفراز بتایا جاتا ہے کو قابو کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی دھند کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا گرفتار ملزم سے چوری کاٹی گئی فینس جالیاں برامد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔