بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار

بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا  مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا شخص مبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ تھانہ کوٹمومن پولیس کو کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کی اطلاع ملی تو پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا پولیس کو دیکھتے ہی ملزم اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ شروع کر دی ،پولیس کی جوابی کاروائی پر ملزمان باغ کینو میں چھپ گئے ، تعاقب پر ایک شخص زخمی حالت میں ملا جس کی شناخت مختار نامی شخص سے ہوئی جو کہ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا، ملزم کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کے مقدمہ میں مطلوب تھا، ملزم کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں