پارکنگ نہ چھوڑنے والے کاروباری اداروں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انتظامیہ نے شہر میں بگڑتے ہوئے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے پارکنگ نہ چھوڑنے والے شاپنگ پلازوں مارکیٹس ہوٹلز پرائیویٹ ہسپتالوں تعلیمی اداروں اور کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلہ میں فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں پارکنگ نہ چھوڑنے والوں کو نوٹس جاری کئے جارہے ہیں پارکنگ کے لیے جگہ نہ چھوڑنے پر ان عمارتوں کو پہلے مرحلہ میں سیل کیا جائے گا جس کے بعد پارکنگ کے لئے عمارت کا کچھ حصہ گرا کر پارکنگ کے لیے مختص کیا جائے گا ۔