اونچی آواز میں گانے چلانے والا دکاندار گرفتار، ساؤنڈ سسٹم ضبط

 اونچی آواز میں گانے چلانے والا  دکاندار گرفتار، ساؤنڈ سسٹم ضبط

سلانوالی (نمائندہ دنیا)سلانوالی میں ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دکاندار کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ ساؤنڈ سسٹم بھی ضبط کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا مارکیٹ میں ہینڈی کرافٹ شاپ کا مالک محمد افضل دکان پر ساؤنڈ سسٹم لگا کر اونچی آواز میں فلمی گانے چلا رہا تھا۔ شہریوں کی شکایت پر پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کیا اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں