دھند اندھا دھند،حد نگاہ انتہائی کم،ٹریفک کی روانی میں مشکلات
دھند اندھا دھند،حد نگاہ انتہائی کم،ٹریفک کی روانی میں مشکلات سردی کی شدت میں اضافہ ،لوگوں کی اکثریت گھروں میں دبک کر رہ گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر اور گرد و نواح میں شدید دھند کا راج مختلف مقامات پر حد نظر انتہائی کم ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی میں بھی مشکلات کا سامنا شدید دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا جس کے باعث لوگوں کی اکثریت گھروں میں دبک کر رہ گئی کئی مقامات پر بجلی بند ہونے سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ لوگ غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں مختلف موٹرویز اور ہائی وے کو بعض مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تاکہ حادثات سے بچنے میں مدد مل سکے دوسری طرف سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سموسے پکوڑے مچھلی اور اسی طرح دیگر پکوانوں کی دکانوں پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا جبکہ گھروں میں بھی لوگوں نے مزیدار پکوان تیار کیے تاکہ سردی کی شدت سے بچنے میں مدد مل سکے میں