قتل کیس میں مطلوب 3 اشتہاری قانون کے شکنجے میں آگئے
قتل کیس میں مطلوب 3 اشتہاری قانون کے شکنجے میں آگئے اکرام اﷲ،لیاقت اور طارق شامل،قانونی کارروائی شرو ع کردی گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) قتل کے مقدمہ میں مطلوب 3 اشتہاری مجرمان تھانہ بھیرہ پولیس کے شکنجے میں آ گئے ،ملزما ن اکرام اﷲ،لیاقت اور طارق تھانہ بھیرہ پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھے گرفتار اشتہاریوں کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ،اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری رہے گا گرفتار اشتہاری مجرمان کو قانون کے مطابق قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی ۔