میٹرو پولیٹن کارپوریشن دیگر اداروں سے ملازمین کی رپورٹ طلب

میٹرو پولیٹن کارپوریشن دیگر اداروں سے ملازمین کی رپورٹ طلب

میٹرو پولیٹن کارپوریشن دیگر اداروں سے ملازمین کی رپورٹ طلب نئے بلدیاتی نظام کے تحت بلدیاتی اداروں میں اضافے پر تفصیل مانگی گئی ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب حکام نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے میٹرو پولیٹن کارپوریشن میونسپل کارپوریشنز میونسپل کمیٹیز اور ڈسٹرکٹ کونسلوں سے ملازمین کی مفصل رپورٹ طلب کر لی ہے ذرائع کے مطابق نئے بلدیاتی نظام کے تحت بلدیاتی اداروں میں دوگنا اصافہ ہونے پر ان اداروں میں ملازمین کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے ملازمین کی تفصیل مانگی گئی ہیں نئے نظام کے تحت نئی ٹاؤن کارپوریشنیں تحصیل کونسلیں بننے اورمیونسپل کمیٹیوں کی تعداد میں اضافہ ہو اہے ،ان اداروں کو فعال کرنے کے لئے محکمہ لوکل گورنمنٹ افسران اور ملازمین کی تعداد بہت کم ہے جس پر افسران کو اضافی چارج دیئے جانے کا امکان ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں