قتل کے ملز م کو بیگناہ کرنے کیلئے 25لاکھ رشوت لینے والا کانسٹیبل گرفتار
دائودخیل (نما ئندہ دنیا )اینٹی کرپشن سرگودھا نے قتل کے مقدمہ میں ملزم کو بے گناہ کروانے کے لیے رشوت وصول کرنے والے ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا۔
ملزم حمید اللہ خان نے 302کے مقدمہ میں ملزم کو بے گناہ کروانے پر 25لاکھ روپے رشوت وصول کی تھی ،تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو خانزمان خان نے درخواست گزاری کہ سائل کے بھانجا نعمت اللہ خان کو قتل کے مقدمہ سے بے گناہ کروانے کیلئے حمید اللہ، ہیڈ کانسٹیبل(ریٹائرڈ) اور سلامت اللہ خان، کانسٹیبل نے افسران کے نام پر 25لاکھ رشوت وصول کی ہے۔،انکوائری کے بعد حمیدا للہ خان کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔