غیر قانونی شکار کی گئیں 12مرغا بیاں اور24تیتر برآمد

 غیر قانونی شکار کی گئیں 12مرغا بیاں اور24تیتر برآمد

غیر قانونی شکار کی گئیں 12مرغا بیاں اور24تیتر برآمدوائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کندیاں کی کارروائی، ایک ملزم گرفتار کر لیا

میانوالی ، کندیاں (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا)وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کندیاں کی ٹیم نے غیر قانونی شکار کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر رانا محمد اشفاق اور ان کی ٹیم نے سنگچوری چشمہ کندیاں کے علاقے میں کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر شکار کی گئی 12 مرغابیاں اور 24 قیمتی تیتر برآمد کیے ۔ کارروائی کے دوران ملزم رمضان عرف دانہ وٹو کو گرفتار کر کے اس کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی شکار کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں