5شہریوں کے ساتھ لاکھوں روپے کا فراڈ،مقدمات درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف وارداتوں میں چک 7ایم ایل کے محمد فیاض سے عامر ندیم نے 10 لاکھ روپے
غنی پارک کے جاوید اختر سے ضیاء الرحمن نے ساڑھے 14 لاکھ روپے ،شاہ پور کے غلام عباس سے حسن سیف نے دو لاکھ روپے ،نیو سیٹلائٹ ٹاؤن میں توصیف شہزاد سے احسن نے ساڑھے 22 لاکھ روپے ،128 شمالی کے یحییٰ بختیار سے علی رضا نے 23 لاکھ روپے کی رقوم پراپرٹی اور گاڑیوں کے لیے اور اس کے ساتھ ساتھ مشترکہ کاروبار میں منا فع کا لالچ دے کر چیکوں کے ذریعے ہتھیالی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔