بھاگٹانوالہ:انتظامیہ ماڈل ریڑھی بازار قائم کروانے میں ناکام
بھاگٹانوالہ:انتظامیہ ماڈل ریڑھی بازار قائم کروانے میں ناکام 30ریڑھیاں تقسیم،مالکان کی عدم موجودگی پر منصوبہ غیر فعال ہو کر رہ گیا
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا )بھاگٹانوالہ میں ضلعی انتظامیہ ماڈل ریڑھی بازار قائم کروانے میں تاحال ناکام نظر آ رہی ہے ۔ لاکھوں روپے مالیت کی تقریباً 30 ریڑھیاں جو بذریعہ قرعہ اندازی ریڑھی مالکان میں تقسیم کی گئیں، ماڈل ریڑھی بازار میں موجود تو ہیں لیکن ریڑھی مالکان کی عدم موجودگی کے باعث یہ منصوبہ غیر فعال ہو کر رہ گیا ہے ۔ریڑھی بازار کے قیام میں تاخیر کے باعث لاکھوں روپے مالیت کی ریڑھیاں کھلے آسمان تلے پڑی ہیں، جن کے ٹوٹ پھوٹ اور ضائع ہونے کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے ۔ مقامی شہریوں اور متاثرہ ریڑھی مالکان کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو سرکاری وسائل کا بڑا نقصان ہو سکتا ہے ۔ شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ماڈل ریڑھی بازار کو صحیح معنوں میں فعال بنایا جائے ، ریڑھی مالکان کو سہولیات فراہم کی جائیں۔