یونیورسٹی آف سرگودھا اور بایو رسک مینجمنٹ ایسوسی ایشن میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا اور بایو رسک مینجمنٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے درمیان لیبارٹریوں میں حفاظتی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دیے گئے ۔
معاہدے کے تحت دونوں ادارے مشترکہ طور پر لیبارٹری ماحول کو محفوظ بنانے ، حیاتیاتی خطرات کی نشاندہی، حفاظتی اقدامات کے نفاذ، عملے کی پیشہ ورانہ تربیت اور تحقیقی سرگرمیوں میں عالمی معیار اپنانے کے لیے تعاون کریں گے ۔ یہ اشتراک یونیورسٹی آف سرگودھا میں تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ، صحتِ عامہ سے جڑے امور پر ذمہ دارانہ تحقیق اور محفوظ لیبارٹری ماحول کے قیام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے ۔