ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم پولیس لائنز میں پیرا فورس میں بھرتی کے لیے جاری فزیکل ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں

 ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم پولیس لائنز میں پیرا فورس میں بھرتی کے لیے جاری فزیکل ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم پولیس لائنز میں پیرا فورس میںبھرتی کے لیے جاری فزیکل ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں روز تک جاری رہنے والے ٹیسٹ میں مرد و خواتین امیدواروں کی شرکت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع سرگودہا میں پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) میں انویسٹی گیشن آفیسر اور انفورسمنٹ آفیسر کی بھرتی کے سلسلے میں پولیس لائن میں جاری فزیکل ٹیسٹ اختتام پذیر ہو گئے ۔تین روز تک جاری رہنے والے فزیکل ٹیسٹ میں مرد و خواتین امیدواروں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد وسیم نے تیسرے روز بھی پولیس لائن پہنچ کر فزیکل ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے میڈیکل، سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات دیں کہ شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے سخت موسم میں فرائض سرانجام دینے والے افسران اور فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فہد محمود، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں