ڈپٹی کمشنر خوشاب کی ریونیو و عدالتی کیسز کی سماعت، فوری عملدرآمد کی ہدایت

 ڈپٹی کمشنر خوشاب کی ریونیو و عدالتی کیسز  کی سماعت، فوری عملدرآمد کی ہدایت

خوشاب (نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کانفرنس ہال میں ریونیو اور دیگر عدالتی کیسز کی سماعت کی۔

اس موقع پر وکلاء اور درخواست گزاروں کی جانب سے رقبہ گزاری، درستگی ریکارڈ، شکایات اور رٹ پٹیشنز سمیت 14 کیسز پیش کیے گئے ۔ڈپٹی کمشنر نے تمام کیسز کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد متعلقہ محکموں کے سربراہان کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ جن کیسز میں درخواست گزار یا وکلاء پیش نہیں ہوئے انہیں ایک موقع دیا جائے ، تاہم بار بار غیر حاضری پر کیس خارج کر دیے جائیں گے ۔ آئندہ سماعت پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں