ڈی آئی جی جیل ملتان ریجن کا شاہپور جیل کا سالانہ معائنہ
ڈی آئی جی جیل ملتان ریجن کا شاہپور جیل کا سالانہ معائنہ بیرکس، کچن، سیکیورٹی ، صفائی اور ہسپتال وارڈ کی تفصیلی چیکنگ کی
شاہپور صدر (نامہ نگار) آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کے احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان ریجن اسد جاوید وڑائچ نے ڈسٹرکٹ جیل شاہپور کا سالانہ معائنہ کیا۔سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ابوبکر عبداللہ نے ڈی آئی جی کا استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر چاک و چوبند دستے نے لائن آفیسر کی قیادت میں جنرل سلامی دی۔ ڈی آئی جی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور بہترین ٹرن آؤٹ پر جیل ملازمین کو شاباش دی۔ڈی آئی جی نے اسیران کی بیرکس، جیل کچن، سیکیورٹی انتظامات، صفائی ستھرائی اور ہسپتال وارڈ کا معائنہ کیا اور اسیران سے ان کے مسائل بھی سنے ۔ اسیران نے فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے جیل ریکارڈ، اسٹاف کالونی اور وارڈر بیرکس کا بھی جائزہ لیا۔