شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کا اولین فرض :آر پی او
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کا اولین فرض :آر پی اوکھلی کچہریوں سے عوام اور پولیس افسران کے درمیان فاصلے کم ہوئے
موچھ(نمائندہ دنیا)شہزاد آصف خان آر پی او سرگودھا نے تھانہ موچھ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو سستا انصاف فراہم کر نے کے لیے عوام کے پاس جاکر ان کے مسائل سنتے ہیں پولیس کی کھلی کچہریوں سے عوام اور پولیس افسران کے درمیان فاصلے کم ہوئے ہیں پولیس کا اولین فرض ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کرنا اس سلسلے میں 24گھنٹے کام کررہے ہیں، معروف سماجی سیاسی ر ہنما حاجی شیکا خان ،حافظ حمزہ خان نے اندھے قتل کو ٹریس کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، آر پی او نے کہا ہے کہ میانوالی 12اندھے قتل ٹریس تھے جن میں سے 9اندھے قتل ٹریس کرکے ملزمان کو چالان کیا اور انشاء اللہ باقی 3 پر کام جاری ہے ۔مطیع اللہ خان مجاھد نے پولیس انصاف اور عوام کے مسائل پیش کیے جن کو آر پی او نے اپنی ڈائری پر نوٹ کیا لطیف اللہ خان آزاد ایڈوکیٹ نے ٹرکوں اور ٹریلرر کے ناجائز چالان کی نشاندہی کی،کھلی کچہری میں خواتین نے بھی اپنے مسائل پیش کیے اور آر پی او ان کی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کیے ۔