سیکرٹری بار ایسوسی ایشن نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

 سیکرٹری بار ایسوسی ایشن نے سالانہ  کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

میانوالی (نامہ نگار )بار ایسوسی ایشن کی سیکرٹری و کابینہ ممبر نے سال 2025-26کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بار کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح رہی۔

انہوں نے بتایا کہ 40لاکھ روپے سے بار روم کی تزئین و آرائش، سولر پینلز کی تنصیب، لائبریری میں جدید کتب کی فراہمی، وکلا کو چیمبرز کی الاٹمنٹ، لیڈیز بار روم، واٹر فلٹر، ای لائبریری اور ڈے کیئر سینٹر جیسے منصوبوں پر عملی اقدامات کیے گئے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی بار اور وکلا کی فلاح کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں