قتل کے اشتہاری کو پناہ دینے پر ملزم کے بھتیجے کیخلاف مقدمہ درج
شاہ پور صدر (نامہ نگار)تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے اطلاع ملنے پر قصبہ نواب پور میں قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری محمد یعقوب کی گرفتاری کیلئے اس کے بھتیجے احمد نواز کے گھر پر چھاپہ مارا۔
پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران احمد نواز نے اشتہاری کو پولیس کی آمد کی اطلاع دیتے ہوئے بھاگ جانے کا کہا جس پر دونوں موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے اشتہاری کو پناہ دینے اور سہولت کاری کے الزام میں احمد نواز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ اشتہاری کی گرفتاری کیلئے مزید کارروائی جاری ہے ۔