جوہرآباد: 20برس سے ٹرین کی سہولت سے محروم، نیازی ایکسپریس کے سٹاپ کا مطالبہ
خوشاب (نمائندہ دنیا )ضلعی صدر مقام جوہر آباد کے مکین گزشتہ 20سال سے ٹرین کی سہولت سے محروم ہیں جس کے باعث ریلوے اسٹیشن سنسان ہو چکا ہے۔
جبکہ شہری پرائیویٹ ٹرانسپورٹرز کے رحم و کرم پر ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق ماضی میں یہاں سے ماڑی انڈس کیلئے ایک مسافر ٹرین اور ایک ریل کار چلتی تھی جنہیں دو دہائیاں قبل منافع بخش ہونے کے باوجود بند کر دیا گیا۔پی ٹی آئی دور حکومت میں نیازی ایکسپریس چلائی گئی مگر جوہرآباد میں اس کا اسٹاپ نہ رکھا گیا۔ سماجی و عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا ہے کہ نیازی ایکسپریس کا جوہرآباد میں سٹاپ بحال کیا جائے ۔