تزئین و آرائش کے نام پر قومی سرمایہ ضائع، کھجور کے درخت سوکھ گئے ،عبدالستار طارق
خوشاب (نمائندہ دنیا )مرکزی انجمن تاجران جوہرآباد کے نائب صدر عبدالستار طارق نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر خوشاب شہر کی تزئین و آرائش کیلئے لگایا گیا۔
خطیر قومی سرمایہ ضائع ہو گیا ہے ۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مین روڈ کی پارٹیشن پر لاکھوں روپے کی لاگت سے لگائے گئے کھجور کے بیشتر درخت مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث سوکھ کر ٹوٹ چکے ہیں جبکہ باقی درختوں کے بھی ضائع ہونے کا خدشہ ہے ۔