ضلع بھکر میں آج ریسلنگ کے ضلعی سطح کے ٹرائلز کا انعقاد
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع بھکر میں آج ریسلنگ کے ضلعی سطح کے ٹرائلز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
ان ٹرائلز جن کا مقصد نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے انہیں اعلیٰ سطح کے مقابلوں کیلئے تیار کرنا ہے ۔ یہ ٹرائلز انڈر 17اور انڈر 19کی دو کیٹیگریز پر مشتمل ہوں گے ۔ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے منعقد کیے جانے والے ان ٹرائلز میں انڈر 17کیٹیگری کے مقابلے 5مختلف ویٹ کیٹیگریز جبکہ انڈر 19کیٹیگری کے مقابلے 9 مختلف ویٹ کیٹیگریز میں کرائے جائیں گے ۔