سی ای او ہیلتھ میانوالی کا ٹی ایچ کیو ہسپتال پپلاں کا دورہ، عملے کی حاضری صفائی‘ ادویات اور آلات کا تفصیلی جائزہ
میانوالی (نامہ نگار)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ میانوالی ڈاکٹر محمد رفیق خان نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پپلاں کا دورہ کیا۔
انہوں نے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، مجموعی انتظامی و عملی امور کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ موقع پر موجود عملے کی حاضری بھی چیک کی۔سی ای او ہیلتھ نے تمام وارڈز اور فراہم کی جانے والی سروسز کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور مریضوں سے سہولیات بارے استفسار کیا۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے اور سرکاری ادویات بلا تاخیر اور بلا امتیاز فراہم کی جائیں۔