نوجوان پر تشدد کر کے ویڈیو بنانے والے 6افراد کیخلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹرنوجوان پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے اس دوران ویڈیو بنانے والے چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ پٹھان کوٹ کا عبدالحسیب ڈاکٹر کے پاس دوائی لینے جا رہا تھا کہ لال بادشاہ اوراسکے ساتھیوں نے اسے راستہ میں روک کر سابقہ تلخ کلامی کا بدلہ چکانے کیلئے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اور اس دوران ویڈیو بھی بناتے رہے ملزمان نے اسے گھسیٹا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔