سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاعملہ صفائی معاوضہ میں اضافہ سے محروم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی طرف سے رواں مالی سال کے بجٹ میں ڈیلی ویجز ملازمین کے معاوضہ بڑھانے کے باوجود سرگودہا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ٹھیکیدار کی نگرانی میں کام میں کرنے والے عملہ صفائی کے معاوضہ میں اضافہ نہیں کیا گیا۔
ان ملازمین کا معاوضہ سابقہ کے مطابق دیا جارہاہے ماہ اکتوبر میں بقایاجات کے ساتھ اس بار تنخواہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی لیکن اصافہ کے بجائے کٹوتی کر کے تنخواہ دی گئی ہ ے عملہ نے حکومت پنجاب سے مقرر کردہ معاوضے کے مطابق تنخواہیں دلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔