شہریوں کوصحت مند تفریح فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ،محمد ارشد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی سرگودھا محمد ارشد نے بتایاہے کہ محدود وسائل اور افسران کی کمی کے باوجود شہریوں کو مثبت اورصحت مند تفریح فراہم کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔
شہر میں موجود تمام پارکوں کی تزئین وآرائش اور سر سبز کیا جارہا ہے اس وقت افسران اور ماتحت ملازمین کی کمی ہے جبکہ حکومت سے شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے خصوصی گرانٹ جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے ایجنسی کی آمدن بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں دیگر علاقوں کی سیٹلائٹ ٹاؤن میں بھی ایل ای ڈی پبلسٹی بورڈ لگائے جارہے ہیں۔