زکوٰۃ و عشر کی نئی سکیموں میں الیکٹرک رکشہ ‘ بیوہ کارڈ بھی شامل

 زکوٰۃ و عشر کی نئی سکیموں میں الیکٹرک رکشہ ‘ بیوہ کارڈ بھی شامل

زکوٰۃ و عشر کی نئی سکیموں میں الیکٹرک رکشہ ‘ بیوہ کارڈ بھی شامل آئندہ ایک سے دو ماہ میں عملدرآمد متوقع ، غوث محمد نیازی کی زیرصدارت اجلاس

خوشاب (نمائندہ دنیا )پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کی جانب سے قائم سب کمیٹی کا اجلاس مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے محکمہ زکوٰۃ و عشر میں شروع کی گئی نئی اسکیموں کیلئے طریقہ کار وضع کرنے پر غور کیا گیا اور اتفاق رائے سے سفارشات مرتب کی گئیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سفارش کردہ اسکیموں میں الیکٹرک رکشہ اسکیم، بیوہ کارڈ اسکیم اور پانچ لاکھ روپے تک کی فوری مالی امداد شامل ہے ، جن پر آئندہ ایک سے دو ماہ میں عملدرآمد متوقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں