ڈاکوئوں نے گاڑی روک کر محکمہ فوڈ کے افسر‘وکیل کولوٹ لیا
جمشید اقبال اور محمد آصف سے 3فونز،اے ٹی ایم،سروس کارڈ،نقدی چھین لی شعیب پر تشدد کر کے 50ہزار لوٹ لئے ‘5گھروں ،دکان میں چوری کی وارداتیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 101جنوبی کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے محکمہ فوڈ کے آفیسر جمشید اقبال اور محمد آصف محمود ایڈووکیٹ کی گاڑی کو روک کر گن پوائنٹ پر ان سے تین عدد موبائلز ،اے ٹی ایم وسروس کارڈزاور نقدی چھین لی،51جنوبی کے قریب چھ نامعلوم ڈاکوؤں نے شعیب نامی شخص کو روک کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے پچاس ہزار روپے نقدی و موبائل چھین لیا،جبکہ رشید کالونی کے محمد اقبال،اسلامیہ پارک کے اعزاز احمد،ریاض الخطیب کالونی کے خرم شہزاد،بکھر بار کے محمد کاشف،ساہی وال کی سرور بی بی کے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،نقدی و دیگر سامان،2شمالی کے علی حسن کی دوکان سے 9لاکھ روپے مالیت کی موٹریں،کوٹمومن کے ساجدکے رقبہ سے بھاری مالیت کی زرعی مشینری چور ی کر لی گئی ، پولیس نے مقدمات در ج کرلئے ۔