میانوالی کی مستقبل کی منصوبہ بندی، لینڈ یوز ،سٹرکچر پلانز کا جائزہ
میانوالی کی مستقبل کی منصوبہ بندی، لینڈ یوز ،سٹرکچر پلانز کا جائزہڈی سی آفس میں اجلاس‘ اسد عباس مگسی شہری سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت
میانوالی (نامہ نگار)مستقبل میں شہر کی مؤثر منصوبہ بندی کے حوالے سے لینڈ یوز اور سائٹ ڈویلپمنٹ زون سٹرکچر پلانز کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مدثر عارف، اسسٹنٹ کمشنر، بلدیاتی افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ڈی سی اسد عباس مگسی نے ہدایت کی کہ لینڈ یوز کے حتمی نوٹیفائیڈ پلانز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور شہریوں کو آگاہی فراہم کی جائے ۔